Live Updates

عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں،ڈاکٹر آصف کرمانی

(ن) لیگ ترقیاتی پروگرام جاری رکھے گی، عمران خان احتجاج کی سیاست میں پھنسے رہیں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا بیان

منگل 25 اپریل 2017 20:31

عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں،ڈاکٹر آصف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے گی جبکہ عمران خان احتجاج کی سیاست میں پھنسے رہیں گے ۔ عمران خان جو شکست کھا چکے ہیں اپنا رویہ بدلنے کے لئے آمادہ نہیں ، جو لوگ منفی ذہنیت رکھتے ہیں اور عوامی اجتماعات میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں وہ قوم کو اخلاقی درس نہ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :