فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اورموجودگی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کانظام شروع کیاجارہاہے،اقبال ظفر جھگڑا

عالمی اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 750 سکولوں کی تعمیر نو کاکام جاری ہے، گورنر خیبر پختونخوا

منگل 25 اپریل 2017 20:28

فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اورموجودگی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اورموجودگی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کانظام شروع کیاجارہاہے تاکہ فاٹاکے طالب علموں بالخصوص نقل مکانی سے متاثرہ بچوں کوان کے گھروں کی دہلیزپر معیار ی تعلیم دلائی جاسکے۔

وہ گورنرہاؤس پشاور میں منگل کے روز مانیٹرنگ سسٹم کے لئے موٹرسائیکلیں اورسمارٹ فونز محکمہ تعلیم فاٹا کو حوالے کرنے کی تقریب سے اظہارخیال کررہے تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، سیکرٹری سوشل سیکٹرڈیپارٹمنٹ فاٹا، ڈائریکٹرایجوکیشن فاٹا، یو این ڈی پی کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ گورنرنے فاٹا کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم شروع کرنے کی غرض سے 55 موٹرسائیکلوں کی چابیاں اور80 سمارٹ فونز محکمہ تعلیم فاٹا کے حوالے کیا جبکہ نقل مکانی سے متاثرہ علاقوں کی750 سکولوں کیلئے تعلیمی فرنیچر بھی متعلقہ حکام کے سپردکردیئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ عالمی اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 750 سکولوں کی تعمیر نو کاکام جاری ہے جن میں ایمرجنسی بنیادوں پر85 ہزارٹی ڈی پیز بچوں کومعیاری تعلیم دی جائیگی۔ گورنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایک میکنزم تیار کرے اور انہیں ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ دی جائے۔دریں اثناء رکن قومی اسمبلی قیصرجمال کی قیادت میں دس رکنی وفد نے گورنرسے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقے کے عوا م کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنرنے اس موقع پرعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :