لیسکو نے بجلی کے صارفین کے زیراستعمال بجلی کے میٹروں پر خراب میٹر کا کوڈ لگانے پر پابندی عائد کردی

منگل 25 اپریل 2017 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) لیسکو نے بجلی کے صارفین کے زیراستعمال بجلی کے میٹروں پر خراب میٹر کا کوڈ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں یہ پابندی خراب میٹر کوڈ عائد کرنے کی آڑ میں بجلی چوری کرنے کی پاداش میں عائد کی ہے جس کے بارے میں لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو ملازمین اپنے من پسند بجلی صارفین کو بجلی چوری کروانے کی غرض سے میٹروں پر خراب میٹر کا کوڈ لگا کر انہیں مخصوص بل بھیج دیتے تھے۔

(جاری ہے)

لیسکو ملازمین کا یہ عمل عموماً گرمی کے مہینوں میں ہوا کرتا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو حکام نے جب خراب میٹروں کو چیک کرویا تو کئی میٹر درست نکلے۔ میٹروں کی درستگی کی رپورٹ آنے کے بعد لیسکو نے خراب میٹر کا کوڈ لگانے پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک لیسکو نے ایک لاکھ 20ہزار خراب میٹر اترائے ہیں جن میں سے گزشتہ 6ماہ کے دوران ان خراب میٹروں کی چیکنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی 50ہزار میٹروں کی چیکنگ کا کام جاری ہے جن میں سے بیشتر میٹر درست قرار دیئے گئے ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :