وزیر اعظم سے ڈان لیکس معاملے پر طارق فاطمی کی ملاقات

معاون خصوصی وزیر اعظم کو اپنی صفائی پیش نہ کر سکے طارق فاطمی اور رائو تحسین سے آج استعفیٰ لئے جانے کا امکان

منگل 25 اپریل 2017 20:16

وزیر اعظم سے ڈان لیکس معاملے پر طارق فاطمی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس پر وزیراعظم کو صفائی پیش کی جبکہ آج (بدھ )طارق فاطمی کا استعفیٰ دینے کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ڈان لیکس پر پیش کی گئی رپورٹ پر صفائی طلب کی گئی جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ڈان لیکس میں مرتکب ہونے پر طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین کوفوری طور پر ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی وزیراعظم نواز شریف نے طارق فاطمی سے موقف جاننے کی کوشش کی لیکن طارق فاطمی وزیراعظم کو بھی مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد واضح امکان ہے کہ طارق فاطمی سے آج بدھ کو استعفیٰ طلب کرلیا جائے گا اور طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین ڈان لیکس رپورٹ میں مرتکب پائے جانے پر اپنا اپنا استعفیٰ پیش کردینگے واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ڈان لیکس میں شامل افراد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا