ڈان لیکس رپورٹ وزیر اعظم کو پیش:پرویز رشید کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ سکے

پی ایم معاون خصوصی طارق فاطمی ،پرنسپل انفارمیشن رائو تحسین ذمہ دار قرار ،کارروائی کی سفارش

منگل 25 اپریل 2017 20:16

ڈان لیکس رپورٹ وزیر اعظم کو پیش:پرویز رشید کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) ڈان نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں پرویز رشید کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آسکا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین اور ڈان نیوز کو ذمہ دار قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویزرشید کو ڈان نیوز کے رپورٹر نے گیارہ میسج بھیجے جن میں سے بیشتر کا ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا البتہ صرف ایک میسج کا جواب دیا گیا ہے لیکن نیوز لیکس میں ان کے ملوث ہونے کے حوالے سے کوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آسکا اور وہ بچ نکلے ہیں بتایا گیا تحقیقاتی رپورٹ میں نیوز لیکس میں ملوث وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن رائو تحسین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈان اخبار کیخلاف کارروائی اے پی این ایس کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی ہے