Live Updates

گونواز گو قومی ترانہ بن چکا ،وزیر اعظم کو ہرحالت میں جانا ہوگا، عمران خان

اصل نعرہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں لگے گا،چیئرمین تحریک انصاف کا سپورٹس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب،شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

منگل 25 اپریل 2017 19:27

گونواز گو قومی ترانہ بن چکا ،وزیر اعظم کو ہرحالت میں جانا ہوگا، عمران ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گو واز گو کا نعرہ قومی ترانہ بھی چکا ہے اب نواز کو ہر حالت میں گھر جانا ہو گا ۔ اصل گو نواز گو جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا منگل کے روز عمران خان سپورٹس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خواہ میں 100 کھیلوں کے گرائونڈ بنا رہے ہیں جن میں سے 50 گرائونڈ بن چکے ہیں ۔

سپورٹس ہر انسان کو جیتنا اور ہارنا سکھاتا ہے لیکن جیتتا وہی ہے جو کہ سخت محنت کرتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے تین سال کرکٹ ٹیم سے باہر رکھا گیا لیکن سخت محنت کی اور دوبارہ قومی ٹیم کیا جانب سے میچ میں سلیکشن ہو گئی اگر کرکٹ میں محنت نہ کرتا تو شوکت خانم ہسپتال نہیں بنا سکتا تھا ۔

(جاری ہے)

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے بلکہ ہر بڑی کامیابی کے لئے اتنی ہی محنت ضرور ی ہے انہوں نے کہاکہ گیمز کے انعقاد پر خیبرپختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اس دوران کارکنان کی جانب سے ’’ گونواز گو ‘‘ کے نعرے بلند شگاف ہونے لگے تو عمران خان نے جواب میں کہا کہ اب ’’گو نواز گو ‘‘ملک بھر میں قومی ترانہ بن چکا ہے ہر شہر میں گو نواز گو ہو رہا ہے اب نواز شریف کا گھر جانا ہو گا اور اسے کوئی نہیں بچا سکتا ہے عمران خان نے کہا کہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا اور پی ٹی آئی وزیر اعظُم کے استعفیٰ کے لئے دبائو ڈالتے ہوئے اصل گو نواز گو وفاقی دارالحکومت میں کرے گی بعدازاں عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد تعمیر سے مریضوں کی پریشانیوں میں کمی آئے گی ۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :