بھارت کو برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ حکمرانوں کی لئے لمحہ فکریہ،پاکستانی مصنوعات جلانے کے باوجود مودی سرکار کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کا احتجاجی بیان

منگل 25 اپریل 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بھارت میں پاکستانی مصنوعات کو نذر آتش کرنے پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں بھارت کو برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ حکمرانوں کی لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے مودی سرکار سے نرم گوشہ رکھنے والوں حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،حکومت بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے بھارت کو اُس کی زبان میں ہی جواب دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے تو اُسے اربوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا،بھارت پاکستان کا کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا ہندوستان پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، مودی سرکار نے اپنی عوام میں پاکستان کے خلاف فضا قائم کر رکھی ہے جس سے وہ سیاسی مقاصد حاصل کرتا ہے۔ حکومت پاکستان کو بھی ٹھوس سفارتکاری کی ضرورت ہے بھارتی شرپسند عناصر نے پاکستانی مصنوعات کو نذر آتش کر کے پست ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔