وزیراعظم جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں ،کرسی کو بچانے کیلئے محاذ آرائی کی فضا بنائی جارہی ہے، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، ایم پی اے تحریک انصاف ڈاکٹر مراد راس کا بیان

منگل 25 اپریل 2017 19:20

وزیراعظم جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں ،کرسی کو بچانے کیلئے محاذ آرائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں اپنی کرسی کو بچانے کیلئے محاذ آرائی کی فضا پیدا کر کے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ،شریف خاندان کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک انصاف کے 21 واں یوم تاسیس کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج کارکنوں اور بانی ارکان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کی مسلسل 21 سال کی جدوجہد کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے تحریک انصاف کا مقصد قوم کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ایسا منصف معاشرہ تشکیل دینا کہ جس کی بنیاد میں انسانی اقدار شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی اقتدار اور عوام الناس کو ان کی مرضی کے سیاسی اور معاشی مقاصد کو معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق چننے کا اصل حق دے گی۔ ہم ایک ایسی تحریک کے داعی ہیں جس کا مقصد انصاف پر مبنی آزاد معاشرہ ہو۔