وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فیز 3 کا آغاز کل سے ہو گا، بی ایس، ماسٹرز، میڈیکل اور میٹرک میں ٹاپ کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائیں گے

منگل 25 اپریل 2017 19:20

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فیز 3 کا آغاز ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فیز 3 کا آغاز کل بدھ کو ہو گا، بی ایس، ماسٹرز، میڈیکل اور میٹرک میں ٹاپ کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلباء میں 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ٹاپ کرنے والے طلباء کی فہرستوں کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ تیار کردہ فہرستوں میں سے اسے طلباء کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جو پہلے لیپ ٹاپ وصول کر چکے ہیں۔ جو طلباء اس سکیم کے تحت پہلے لیپ ٹاپ وصول کر چکے ہیں انھیں لسٹ سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ ان طلباء کو میرٹ لسٹ سے ڈراپ کر کے میرٹ پر آنے والے دوسرے طلباء کو شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :