Live Updates

گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمران خان قوم کی جان چھوڑ دیں ‘ یہ دونوں اقتدار کے بھوکے ہیں ‘ ملک لوٹنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے ،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل

منگل 25 اپریل 2017 19:20

گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمران خان قوم کی جان چھوڑ دیں ‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمران خان قوم کی جان چھوڑ دیں ‘ یہ دونوں اقتدار کے بھوکے ہیں ‘ ملک لوٹنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے ‘ منگل کو آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک توڑنا پھر بار بار لوٹنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

زرداری مداری قوم تمہارے ڈرامے پہنچانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اپنے دور میں 6 بار چین گئے مگر کسی نے منہ ہی نہیں لگایا۔ اپنے 10 سالہ دور میں زرداری پارٹی نے سندھ کو تباہ کر ڈالا۔ سعد رفیق نے کہاکہ زرداری صاحب آپ کے چہرے پر لٹیرا پرنٹڈ ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایوبی آمریت کی کوکھ سے جنم لیا۔ ہم سندھ والوں کو بھی زرداریوں کے آسیب سے نجات دلائیں گے۔ گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمرا ن خان قوم کی جان چھوڑ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات