پاکستان کابھارتی عسکری حکام سےمردم شماری عملےکےتحفظ کیلئےہاٹ لائن پررابطہ

ایل اوسی اور گلگت کےدیہات بھی مردم شماری کےدوسرےمرحلے میں شامل ہیں،رابطے کامقصدمردم شماری کے سول و فوجی عملہ کی نقل وحرکات کومحفوظ بناناہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اپریل 2017 17:47

پاکستان کابھارتی عسکری حکام سےمردم شماری عملےکےتحفظ کیلئےہاٹ لائن ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل2017ء) :پاک بھارت عسکری حکام کاہاٹ لائن پررابطہ ہواہے،رابطے کامقصدمردم شماری کے سول و فوجی عملہ کی نقل وحرکات کومحفوظ بناناہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بھارت عسکری حکام کاہاٹ لائن پررابطے کامقصدمردم شماری کے عملے اور آبادی کاتحفظ کرناہے۔ایل اوسی اور گلگت کے دیہات بھی مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔جس کے تحت بھارت کواعتمادسازی اقدامات کے حصے کے طورپرپیشگی اطلاع دی گئی ہے۔واضح رہے پاک فوج نے بھارتی عسکری قیادت سے رابطہ ایل اوسی پربھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی پرکیاگیاہے۔