پیپلزپارٹی نے ایوبی آمریت کی کوکھ سے جنم لیاہے،خواجہ سعدرفیق

ملک توڑنااورباربارلوٹناپیپلزپارٹی کاوطیرہ ہے،آصف زرداری آپ کے چہرے پرلٹیراپرنٹڈہے۔وفاقی وزیرریلوے کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اپریل 2017 17:11

پیپلزپارٹی نے ایوبی آمریت کی کوکھ سے جنم لیاہے،خواجہ سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل2017ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایوبی آمریت کی کوکھ سے جنم لیاہے،ملک توڑنااور بار بارلوٹناپیپلزپارٹی کاوطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور عمران جھوٹے اور اقتدارکے بھوکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری مداری قوم تمہارے سارے ڈرامے جانتی ہے۔آصف زرداری آپ کے چہرے پرلٹیراپرنٹڈہے۔