پنجاب میں فروغ تعلیم کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے قومی و بین الاقوامی تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری سکولوں کوانٹر نیٹ کے ذریعے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے‘رانا مشہوداحمد خاں

منگل 25 اپریل 2017 18:50

پنجاب میں فروغ تعلیم کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے قومی و بین الاقوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے دنیا بھرکے مشہور ماہرین تعلیم سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے لاہور میں 9ستمبر کو قومی تعلیمی کانفرنس جبکہ 9نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عالمی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان تعلیمی کانفرنسوں میں پاکستان اور دنیا بھر سے نامور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ ان کانفرنسوں کے انعقاد سے فروغ تعلیم کے عمل کومزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںمنعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں کہی۔اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مختلف افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صو بائی وزیر رانا مشہود نے کہاکہ حکومتی اصلاحات میں متواتر بہتری سے طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میںاساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے توسط سے سکول اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات سے آگا ہ رکھنے میں نمایاں مدد ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب سے طالبعلموں کی تعلیم میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ خوشگوار ماحول میں پڑھیں گے۔

اس طرح طالبعلموں کو جدید تعلیمی تصورات سے آگاہ رکھنے میںبھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت دنیا کے بہترین تعلیمی ماڈلز کا بغور جائزہ لے رہی ہے تا کہ سکول ایجوکیشن سیکٹر کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھ کر پنجاب کے طالبعلموں کو بہترین پروفیشنل کے طور پر ڈویلپ کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا گیا ۔اس کے نتیجے میں آج پنجاب کے سکولوں میں سوا کروڑ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 25لاکھ سے زائدبے وسیلہ بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔

متعلقہ عنوان :