عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کیلئے ڈی ٹی ایل کی اپ گریڈیشن

لاہور کے بعد فیصل آباد ، راولپنڈی اور ملتان کی لیب کو اپ گریڈ ،جدید تجزیاتی آلات سے لیس اور ماہر سٹاف تعینات کیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 18:44

عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کے لئے صوبے کی تمام ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈی ٹی ایل لاہور کو 158 ملین روپے سے پہلے ہی اپ گریڈ کیا جا چکا ہے - اس لیبارٹری میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ادویات کا تجزیہ کرنے ے لئے آلات نصب کئے گئے ہیں او ر عملہ کو ایل جی سی لندن سے تربیت دلوائی گئی ہے - یہ بات میڈیا کے نمائندوں کو ڈی ٹی ایل لاہور کے دورہ کے موقعہ پر بتائی گئی - ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر محمد سہیل اور ڈائریکٹر ڈی ٹی ایل ڈاکٹر شفیق الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی- ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جدید تجزیاتی آلات HPLC ، GCMS,LCMS نصب کئے گئے ہیں اور ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں جدید آلات کے ساتھ تجزیہ کاروں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ادویات کے نمونہ جات کا تجزیہ بروقت کیا جا سکے - لیبارٹری کو مکمل طور پر پیپر لیس بنایا گیا ہے اور جدیدکمپیوٹرائزڈ سسٹم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا گیا ہے -یہ سسٹم پی آئی ٹی بی کی معاونت سے لگایا گیا ہے - تجزیہ کاروں کی تربیت جدید لیب پی ایف ایس اے سے کروائی گئی اور ایل جی سی لندن کی معاونت سے جدید کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا ہے -ڈائریکٹر ڈی ٹی ایل ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بتایا کہ ماڈل لیب کو ISO 17025 سرٹیفائیڈ کروانے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے - انہوں نے بتایا کہ لاہور کے بعد فیصل آباد ، ملتان کی ڈی ٹی ایل کو بھی جدید بنایا جا رہا ے اور ملتان کی لیبارٹری پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے جس پر 110 ملین روپے لاگت آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :