Live Updates

مردان جلسے میں عمران خان نے یونس خان کے نعرے لگوا دئیے

منگل 25 اپریل 2017 18:44

مردان جلسے میں عمران خان نے یونس خان کے نعرے لگوا دئیے
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھرے جلسے میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی یونس خان کے نعرے لگوا دئیے ۔ مردان میں جلسے کے دوران انہوںنے کہاکہ یونس خان کا تعلق بھی مردان سے ہی ہے ،اس نے 10ہزار رنز مکمل کیے جو بہت بڑی بات ہے ،ْ عمران خان نے لوگوں سے کہا کہ یونس خان کے نعرے لگائوجس پر لوگوں نے کھل کر نعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں100گراونڈز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان گرائونڈز کا رخ کریں ۔انہوںنے کہاکہ سپورٹس انسا ن کو سکھاتی ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ کڑی محنت کے بعد کچھ ملتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جو نوجوان سپورٹس کے ساتھ ساتھ پڑھ لکھ جائے تو اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔انہوں نے بتا یا کہ آج تحریک انصاف کو بنے ہوئے 21سال ہو گئے ہیں ،اس عرصے میں لوگوں نے بہت مذاق بنا یا اور باتیں کیں تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے میری ٹریننگ پہلے ہی ہوگئی تھی اس لیے ان باتوں نے میرا حوصلہ کم نہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :