وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کے مستقبل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

منگل 25 اپریل 2017 18:44

وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا پی آئی اے ہیڈکوارٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء)وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے منگل کو پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے انہیں ایئر لائن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مستقبل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایئر لائن کے محصولات کے اضافے کے ساتھ بہتر خدمات کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے نیئر حیات کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کے لئے اور قومی ایئر لائن کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔