چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو کا ناول نگار ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 25 اپریل 2017 18:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو، نے ناول نگار افسانہ نویس ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایم اے راحت کی جاسوسی اور طبع زاد تحریریں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان کی وفات سے ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی اور ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل اکادمی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :