صوابی،عازمین حج کے لئے تر بیتی کورسز 30 اپریل سے شروع ہونگے

منگل 25 اپریل 2017 18:38

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) سرکاری اور پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے ضلع صوابی کے عازمین حج کے لئے پہلے تین تر بیتی کورسز تیس اپریل ،سات مئی اور چودہ مئی کو آٹھ بجے موضع کالو خان میں بمقام حجرہ حاجی شاکر اللہ ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار اکیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع اسماعیلہ میں بمقام حجرہ حاجی شیر زمان اور پانچواں تر بیتی کورس جمعرات پچیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع تر کئی میں بمقام حجرہ سینیٹر لیاقت خان ترکئی و صوبائی سینئر وزیر شہرام کان ترکئی منعقد ہو گا حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب نے تمام عازمین حج مر دانہ و زنانہ سے اس تر بیتی کورسز میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :