اڑھائی مرلے کے گھرمیں رہنے والااربوں روپے کی جائیدادکامالک کیسے بن گیا نبیل گبول

فیصل آباد کے لوگ عابد شیر علی کے کردار کو ذاتی طور پر اور بخوبی جانتے ہیں ،رہنماپیپلزپارٹی

منگل 25 اپریل 2017 18:11

اڑھائی مرلے کے گھرمیں رہنے والااربوں روپے کی جائیدادکامالک کیسے بن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وزیرعابد شیر علی آصف علی زرداری کے بارے میں جو زبان استعمال کررہے ہیں،اس سے ان کے پاگل پن کا اظہار ہوتا ہے، عابد شیر علی کے والد چوہدری شیرعلی کافیصل آبادمیں اڑھالی مرلے کا گھر تھا، آج یہ شخص فیصل آباد میںاربوں روپے کی جائیداد کا مالک بن گیا ہے،فیصل آباد کے لوگ عابد شیر علی کے کردار کو ذاتی طور پر اور بخوبی جانتے ہیں کہ ہر قسم کی اخلاقی برائی ان میں پائی جاتی ہے،نیبل گبول نے کہا کہ عابد شیرعلی کو چاہئے کہ وہ اپنی دوسری والدہ عشرت بائی سے ہی کچھ تمیز و آداب سیکھ لیں،انہوں نے کہا کہ عابد شیر کے والد کی دو شادیاں ہیں ، بازاری زبان استعمال کرنا عابد شیر علی جیسے لوگوں کا شیوہے، انہوں نے کہا کہ جب انکے والد چوہدری شیر علی نے شہباز شریف کے خلاف بیان دیا تو عابد شیر علی نے اپنے والد پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی،اس سے اس کے گھٹیا پن کی عکاسی ہوتی ہے،نیبل گبول نے مزید کہا کہ عابد شیر علی ہوش کے ناخن لیورنہ فیصل آباد کے خواجہ سرا ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراء کے بیانات دراصل انکی اخلاقی گراوٹ کے مظہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :