لیسکو میں ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیفیکٹیو کوڈ کی مد میں صارفین کو بجلی چوری کرانے کا انکشاف

کمپنی نے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگانے پر پابندی عائد کردی‘ ریڈنگ سیکشن کی جانب سے کسی بھی میٹر کو ڈیفیکٹو کوڈ نہیں لگایا جا سکے گا‘ذرائع

منگل 25 اپریل 2017 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) لیسکو میں ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیفیکٹیو کوڈ کی مد میں صارفین کو بجلی چوری کرانے کا انکشاف‘ کمپنی نے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگانے پر پابندی عائد کردی‘لیسکو میں ڈیفیکٹو کوڈ کی مد میں صارفین کو بجلی چوری کرانے کا انکشاف ہوا ہے، ریڈنگ سیکشن کی جانب سے کسی بھی میٹر کو ڈیفیکٹو کوڈ نہیں لگایا جا سکے گا، ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے لئے ایم اینڈ ٹی کی رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر صارفین کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے، ڈیفیکٹو کوڈ صرف موسم گرما میں لگایا جاتا ہے تاکہ موسم سرما کی کھپت کے مطابق موسم گرما میں بھی اوسط بل بھیجا جا سکے کمپنی کی مختلف سب ڈویژنز میں ڈیفیکٹو میٹرز کی رپورٹ در ست نکلی، میٹرز کی رپورٹس درست آنے پر لیسکو حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی لگائی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے 50 ہزار میٹرز کو تبدیل کیا ہے جبکہ چار ماہ میں مزید 50 ہزار میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا یا گیا ہے۔ موسم گرما کے آغاز پر ڈیفیکٹو کوڈ کی بڑھتی ہوئی شرح پر نوٹس لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :