Live Updates

تحریک انصاف نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا

منگل 25 اپریل 2017 18:01

تحریک انصاف نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چندروز قبل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف)پنجاب کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا پارٹی چیئرمین کے اس فیصلے پر تحریک انصاف نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن قائم کر دیا ہے آئی ایس ایف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نوید مینگل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر توقیر ملک کو الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا الیکشن کمشنر شفاف انتخابات اور پارٹی قیادت کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم فریم کے مطابق کرانے کا پابند ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات