لاہور ہائیکورٹ نے 4 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر موجود تمام توہین آمیز مواد کو ہٹانے کا حکم

عدالت نے وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اور آئی ٹی کے متعلقہ حکام سے مفصل رپورٹ طلب کر لی

منگل 25 اپریل 2017 18:01

لاہور ہائیکورٹ نے 4 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر موجود تمام توہین آمیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 4 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر موجود تمام توہین آمیز مواد کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اور آئی ٹی کے متعلقہ حکام سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ۔ منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے شہری ظفر اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل سید محمد عرفان عدالت کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے ثبوت پیش کئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پر توہین آمیز نہیں ہٹایا گیا احکامات پرعمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فیس بک یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے اگر مواد نہیں ہٹایا جاتا تو پاکستان میں تمام سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی جائے ۔جس پر جسٹس عاطر محمود نے چار ماہ میں سوشل میڈیا سے تمام توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم د یتے ہوئے وزارت اطلاعات، خارجہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ۔