لاہور ہائی کورٹ کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا پر تمام توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم

وزارت خارجہ ،آئی ٹی کے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی

منگل 25 اپریل 2017 17:52

لاہور ہائی کورٹ کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا پر تمام توہین آمیز مواد ہٹانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے چار ماہ میں تمام توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے اور وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اور آئی ٹی کے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پر توہین آمیز نہیں ہٹایا گیا۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے اور اگر مواد نہ ہٹایا جائے تو تمام سوشل میڈیا پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :