ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 اپریل 2017 17:47

ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحریک التوائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے لاہور شہر میں صفائی پر مامور انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کی گاڑیوں کے بجائے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی پیلی گاڑیوں اور مشینری سے صاف کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کو اربوں روپے سالانہ دادا کرنے کے باوجود پٹرول ڈیزل اور عملے کی تنخواہوں کی مد میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیی کر کے حکومتی خزانے کو روزانہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔