تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،شیخ رشید

منگل 25 اپریل 2017 17:06

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کبھی اکھٹی نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے اور ہر جماعت اپنا اپنا الیکشن ہی لڑے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کہ اتحاد کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہے پی ٹی آئی اور پی پی پی یا دیگر سیاسی جماعتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں ہر سیاسی جماعت کا الگ الگ ایجنڈا اور مقاصد ہیں اس لیے یہ ممکن نہیں کہ کوئی جماعت اپنا ایجنڈا چھوڑ کر کسی دوسری جماعت کا ایجنڈا اپنائے لہذا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں اور ہر سیاسی جماعت آئندہ عام انتخابات میںاپنے ایجنڈے کے مطابق الگ الگ الیکشن لڑے گی انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی محاذ گرم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ عام انتخابات 2017میں ہی ہوں گے حکومت 2018نہیں دیکھے گی