تحریک انصاف قومی سیاست میں کلیدی مقام رکھتی ہے،عمران خان

پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کے قیام کا باعث بنے گا، پیغام

منگل 25 اپریل 2017 17:04

تحریک انصاف قومی سیاست میں کلیدی مقام رکھتی ہے،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت قومی سیاست میں کلیدی مقام رکھتی ہے پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کے قیام کا باعث بنے گا تاہم کرپشن کے خاتمے اور اقبال ؒو قائد اعظم کے پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارٹی کے یوم تاسیں کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا جیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف قومی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے اور اپنے منشور کے تحت انصاف کے پیغام نے نہ صرف عوام کو شعور دیا بلکہ کرپشن کرنے والے لیٹروں کے احتساب کیلئے ایک قومی تحریک برپا کی 21برس قبل شروع ہونے والی انصاف کی تحریک آج پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کا احتساب دینا پڑرہا ہے پانامہ تحریک کی کامیابی سے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ ملک میں عدل وانصاف کا باعث بنے گا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن کا خاتمہ انصاف کی حکمرانی اقبالؒ اور قائد اعظم کے پاکستان کا قیام ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،