بحریہ ٹاؤن نے نواب شاہ میںصفائی مہم کا آغاز کردیا

نواب شاہ سے کچرا اٹھاکر پارکوں کو ٹھیک کریں گے ، ملک ریاض

منگل 25 اپریل 2017 17:04

بحریہ ٹاؤن نے نواب شاہ میںصفائی مہم کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) بحریہ ٹاؤن نے نواب شاہ میںصفائی مہم کا آغاز کردیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ نواب شاہ سے کچرا اٹھاکر پارکوں کو ٹھیک کریں گے ، ملک ریاض نے منگل کے روز نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن نے کراچی کے بعد اب نواب شاہ میں بھی صفائی مہم اور سڑکوں سمیت پارکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اور بہتر حکمت عملی کے تحت نواب شاہ سے کچرا اٹھا کر پارکوں کو بہتر بنائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت سندھ نے نواب شاہ سے کچرا اٹھانے کے سلسلے میں تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ صفائی مہم 20سی25دنوں میں مکمل ہوجائے گی ۔(صدام)

متعلقہ عنوان :