میجر شبیر شریف شہید کا74 واںیوم ولادت 28 اپریل کومنایا جائے گا

منگل 25 اپریل 2017 16:58

میجر شبیر شریف شہید کا74 واںیوم ولادت 28 اپریل کومنایا جائے گا
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) 1971ء کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنیوالے میجر شبیر شریف شہید کا74 واںیوم ولادت 28 اپریل کونہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ،میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں مزار پر اعلیٰ فوجی افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے، اس موقع پر فاتحہ خوانی کی تقریب بھی منعقد ہوگی ،انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔

متعلقہ عنوان :