وزیر اعلی پنجاب نئے بلدیاتی نظام کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات

منگل 25 اپریل 2017 16:56

وزیر اعلی پنجاب نئے بلدیاتی نظام کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کی لالہ موسیٰ اکیڈمی کو قابل قدر ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میںمیئر ،ڈپٹی میئر، چیئر مین،چیف آفیسر اور محکمہ بلدیات کے آفیسرزکی ماسٹر ٹریننگ مکمل کر کے تاریخ رقم کی ہے،اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو بلدیاتی امید واروں سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کے نئے بلدیاتی نظام کو دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں تاکہ اس کے دور رس نتائج نظر آئیں،اس مقصد کے لئے مئیر ،ڈپٹی مئیر، چیئر مین،چیف آفیسر اور محکمہ بلدیات کے آفیسرزکی ماسٹر ٹریننگ کا عمل مکمل کرایا گیا، اب یہ اپنے اپنے حلقوں میں جا کر کونسلرز اور دیگر ماتحت عملہ کی تربیت کر کے حکومتی کاموں کو کو فوقیت دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نادرا کی طرف سے سافٹ وئیر کی فراہمی کے بعد ہر قسم کے کمپیو ٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا عمل تمام یونین کونسلز میں شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر پیدائش، اموات اور طلاق و دیگر کا اندراج احسن طریقہ سے ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :