Live Updates

تحریک انصاف نے آئی ایس ایف کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا

منگل 25 اپریل 2017 16:51

تحریک انصاف نے آئی ایس ایف کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چندروز قبل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین کے اس فیصلے پر تحریک انصاف نے انتخابات کیلئے کے لئے کمیشن قائم کر دیا ہے۔آئی ایس ایف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نوید مینگل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر توقیر ملک کو الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر شفاف انتخابات اور پارٹی قیادت کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم فریم کے مطابق کرانے کا پابند ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات