Live Updates

رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

کمیٹی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کر کے رمضان میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی کو یقینی بنائیگی

منگل 25 اپریل 2017 16:48

رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے لئے 6 رکنی کمیٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید 6 رکنی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ کمیٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سپیشل برانچ ، ایگریکلچر اورانڈسٹری کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، کمیٹی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی کو یقینی بنائے گی۔نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کو ڈسٹرکٹ لیول پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :