دہشتگردی انتہاء پسندی کے باعث ابھرتی ہے، تبدیلی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب

منگل 25 اپریل 2017 16:48

دہشتگردی انتہاء پسندی کے باعث ابھرتی ہے، تبدیلی کیلئے سب کو کردار ادا ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی انتہاپسندی کے باعث ابھرتی ہے۔تبدیلی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستانی عوام نے جس بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔پاکستان کی مثبت تصویر دکھانے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

منگل کو پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک تھا جہاں سیاحوں کے چارٹر طیارے آتے تھے لیکن پاکستان کے اندر دہشتگردی کی دیمک سے غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان آنا کم کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کا سفر جاری ہے جس کے بعد پاکستان کے اندر دوبارہ سے سیاست کو خوشحالی ملے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے قومی سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی قوم پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے کیونکہ پاکستانی عوام نے جس بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ایسی مثال کہیں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کو پیغام دے رہی ہے کہ ہم پرعزم قوم ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی مثبت تصویر دکھانے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اورسیاحت ، فلم کے ذریعہ پاکستان کی مثبت تصویر دکھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :