سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کل مکمل، قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی

جمع کرائی جانے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 90 ہزارسے بڑھ گئی، تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

منگل 25 اپریل 2017 16:42

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کل مکمل، قرعہ اندازی 28 اپریل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کل بدھ کو مکمل ہو جائے گی جبکہ قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی۔ اب تک جمع کرائی جانے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 90ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اس طرح رواں سال جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کاعمل 17 اپریل سے شروع ہوا تھا جو کل 26 اپریل کو ختم ہو گا۔

(جاری ہے)

حج درخواستوں کی وصولی کا کل بدھ کو آخری دن ہے ۔ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طورپر ایک لاکھ 79ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار سے زائد افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سرکاری سکیم کے تحت 2لاکھ 81ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم اس مرتبہ یہ تعداد تین لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی 28 اپریل کو وزارت مذہبی امور میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :