ْڈاکٹرعاصم حسین کی ایگزٹ کنٹرولسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 3مئی تک ملتوی

منگل 25 اپریل 2017 16:40

ْڈاکٹرعاصم حسین کی ایگزٹ کنٹرولسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین کی ایگزٹ کنٹرولسٹ میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 3مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران ساعت نیب نے اپنا جواب جمع کرادیا ۔درخواست گذار کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانا ہے ان کا ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنمنٹ فکس ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :