سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے کنزیومرکورٹس کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 25 اپریل 2017 16:36

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے کنزیومرکورٹس کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو صارفین کے لئے قائم کی جانے والی عدالتوں کے قیام سے متعلق اب تک کے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ میں صارفین کے تحفظ اور شکایات کے ازالے کے لئے کنزیومر کورٹس اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو نافذ العمل کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار چیئرمین کنزیومر کمیٹی ایمنٹی انٹرنیشنل عمران شہزاد نے اپنے وکیل کے وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2015 میں نافذ ہوا دو سال سے کنزیومر کورٹس قائم نہیں کی جا سکیں ایکٹ نافذ ہونے کے دو ماہ بعد ہی ، چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کو عدالتوں کے قیام کے لئے درخواستیں دی تھیں جس پر آج تک چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی نے اپنا جواب جمع نہیں کرایا عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو صارفین کے لئے قائم کی جانے والی عدالتوں کے قیام سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :