تاریخی سکول کی عمارت مسمار کرنے کے مقدمے میں نامزد 4ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 16:35

تاریخی سکول کی عمارت مسمار کرنے کے مقدمے میں نامزد 4ملزمان کو جوڈیشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سولجر بازار میں واقع تاریخی اسکول کی عمارت مسمار کرنے کے مقدمے میں نامزد 4ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر سولجر بازار میں قائم اسکول کی تاریخی عمارت مسمار کر نے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان ایف آئی اے انسپکٹر عدنان ،بلڈر عابد شبیر، سجاد اور ٹھکیدار امین کو پیش کیا۔

عدالت نے مقدمہ میں نامزد چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا جبکہ ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں ضمانتوں کے لئے رخواست بھی دائر کی گئی۔واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں محکمہ ثقافت کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ملزمان پر سولجر بازار کے علاقے میں قائم جیوفل ہرسٹ نامی تاریخی اسکول کی عمارت کو مسمار کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :