ْ احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کردی

منگل 25 اپریل 2017 16:35

ْ احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف کرپشن ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کیخلاف نیب کی جانب دائر کردہ 17 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ دین محمد بلوچ، عارف میمن، غلام اکبر میمن اور مراد بلوچ نے پولیس کے محکمہ میں 17 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی تھی اور ملزم دین محمد بلوچ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام پر غیرقانونی جائیدادیں بھی بنائی۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف دستاویزات اور گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 2 مئی تک ملتوی۔واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ، عارف میمن، غلام اکبر میمن اور مراد بلوچ نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانتیں حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :