پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت ، فوڈ پروسسینگ ، کوئلہ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرف متوجہ کیا جائے اور صنعت و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پولینڈ کے تجربات سے استفادہ کیا جائے، پاکستان پولینڈ کو یورپ کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے ، دونوں ملکوں کو سیاسی، معاشی اور دفاع کے شعبوں میں اعلی سطح کے مذاکرات کرنا چاہیں

صدر ممنون حسین کی پولینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان سے بات چیت

منگل 25 اپریل 2017 16:34

پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت ، فوڈ پروسسینگ ، کوئلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت ، فوڈ پروسسینگ ، کوئلہ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرف متوجہ کیا جائے اور صنعت و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پولینڈ کے تجربات سے استفادہ کیا جائے ۔ صدر مملکت نے یہ بات پولینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انھوں نے نامزد سفیر کی تعیناتی پر انھیں مبارک باد دی اور کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو یورپ کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو سیاسی، معاشی اور دفاع کے شعبوں میں اعلی سطح کے مذاکرات کرنا چاہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے نامزد سفیر کو ہدایات دیں کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین جاری دوطرفہ معاہدوں کی جلد تکمیل کے لیے کام کریں ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولینڈ کے سرمایہ کارپاکستان کے زراعت ، فوڈ پوسیسنگ ، کوئلہ ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ملاقات میں صدر مملکت ممنون حسین نے نامزد سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا