کراچی کی کچی آبادی کی رہائشی نوجوان لڑکی کو ہارورڈ یونیورسٹی میں اسکالر شپ مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 16:13

کراچی کی کچی آبادی کی رہائشی نوجوان لڑکی کو ہارورڈ یونیورسٹی میں اسکالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ پاکستان میں کسی قسم کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے جس بات کا اندازہ پاکستان کی نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے لگایا جا سکتا ہے ۔ حال ہی میں کراچی کی کچی آبادی میں رہنے والی ایک نوجوان لڑکی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اسکالر شپ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

غریب عوام کے لیئے بنائی گئی تنظیم ٹی وی ایف آرگنائزیشن کی ممبر انعم فاطمہ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں اسکالر شپ مل گئی۔

ٹی سی ایف نے انعم فاطمہ کو اپنی ایم بی اے کی ڈگری کے لیے اسکالر شپ دی۔ جس کے بعد انعم نے ہارورڈ میں Summerاسکول میں بھی اسکالر شپ کے لیے اپلائی کیا۔ انعم ہارورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے تین طلبا میں شامل تھی۔ کچی آبادی کی رہائشی انعم فاطمہ نے اس پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :