اپنے تخلیق کردہ کرداروں کی طرح ایم اے راحت بھی اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا معروف ناول نگار کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 25 اپریل 2017 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ایم اے راحت کے تخلیق کردہ ناول، بچوں کے لئے کہانیاں، علمی، ادبی اور عوامی حلقوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔ ناول اور کہانیوں میں ان کے تخلیق کردہ کرداروں کی طرح ایم اے راحت بھی اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :