یورپی یونین کا انسداد دہشت گردی کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پرز ور

یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان نے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مضبوط کرنے کی خاطر تین سالہ ٹیکنیکل تعاون پروگرام شروع کردیا گیا ، منصوبے کی مدد سے دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تحقیقات میں بہتری آئے گی، خیبر پختونخواہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور پراسیکیوشن، نیکٹا اور اسلام آباد پولیس کے مابین باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا حکومت نیشنل ایکشن پلان کے پورے ملک میں عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، پروگرم اس عمل میں مدد گار ثابت ہوگا،محمد اصغر

منگل 25 اپریل 2017 16:04

یورپی یونین کا انسداد دہشت گردی کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پرز ور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تعاون فراہم کرنے کی غرض سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان آفس کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مظبوط کرنے کی خاطر تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کا پرگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کی مدد سے دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تحقیقات میں بہتری آئے گی اور فرانزک ثبوتون کے زیادہ استعمال کے حوالے سے مدد ملے گی۔ اس کی بدولت خیبر پختونخواہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور پراسیکیوشن، نیکٹا اور اسلام آباد پولیس کے مابین باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین کی جانب سے 70 لاکھ یوروز کی مالی امداد کی بدولت ’’ بالخصوص خیبر پختون خواہ کے حوالے سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات‘‘ کا یہ منصوبہ پاکستان حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیکٹا نے ر یو این او ڈی سی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو ترتیب دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی مشاورت مکمل طور پر شامل تھی تا کہ اس منصوبے سے مثبت نتائج مرتب ہو سکیں۔ اس منصوبے کے حوالے سے نیکٹا کے ڈائریکٹر جنرل شیخ محمد عمر نے عالمی اداروں بالخصوص یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کے کردار کو سراہا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے نیکٹا کو مظبوط کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر Jean-Franؒois Cautain, کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی ایک اہم موضوع ہے اور یہ منصوبہ طویل المدتی تعاون کے حوالے سے ایک اہم قدم بھی ہے۔ یو این او ڈی سی کے پاکستان آفس کے نمائندہ Mr. Cesar Guedes نے اس موقع پر کہا کہ یو این او ڈی سی پاکستان کے ساتھ 37 سال کے طویل عرصے سے کام کر رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کر رہے ہیں اور اس میں یورپی یونین کے علاوہ پاکستان کے صوبائی اور وفاقی ادارے بھی شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیکٹا کے ممبر چوہدری محمد اصغر نے وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے یوپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس وقت بھرپور طریقے سے نیشنل ایکشن پلان کو پورے ملک میں عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور یہ پروگرم اس عمل میں مدد گار ثابت ہوگا۔