پاک چین مواصلاتی راہداری کاآغاز رواں برس ہو گا،چین ٹیلی کام مواصلاتی شاہرہ ریشم تعمیر کریگا

چین شاہراہ کی تعمیرپر ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا، راہداری کا مرکز پاکستان ، افغانستان بھی اس سے منسلک ہو گا،چائنا ٹیلی کام انٹرنیشنل کے جنرل منیجر ڈن شیاو فونگ کی میڈیاسے گفتگو

منگل 25 اپریل 2017 16:04

پاک چین مواصلاتی راہداری کاآغاز رواں برس ہو گا،چین ٹیلی کام مواصلاتی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مواصلاتی راہداری کا رواں برس آغاز ہو جائیگا ،چائنا ٹیلی کام مواصلاتی شاہرہ ریشم کی تعمیرپر ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی، چین پاک مواصلاتی راہداری کا مرکز پاکستان ہے ، افغانستان بھی اس سے منسلک ہو گا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنا ٹیلی کام انٹرنیشنل لمیٹڈ کے جنرل منیجر ڈن شیاو فونگ نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران چائنا ٹیلی کام مواصلاتی شاہرہ ریشم کی تعمیر کے لیے ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی اور گذشتہ دس برسوں کی محنت کے نتیجے میں چین پاک مواصلاتی راہداری کی تعمیر کے حوالے سے رواں برس حقیقی پیش رفت ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاک مواصلاتی راہداری کا مرکز پاکستان ہے اور افغانستان بھی اس سے منسلک ہو گا ۔ اس منصوبے کے علاوہ چین ، لاوس اور تھائی لینڈ کے درمیان مواصلات کا منصوبہ ، شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک کے درمیان کیبل کا منصوبہ اور چین ، میانمار ، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مواصلاتی راہداری کی تعمیر کا عمل بھی بخوبی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ چار مواصلاتی لائنوں کے استعمال کا آغاز رواں برس اور آ ئندہ برس کے دوران کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :