پاکستان میں امن ہوگا تو دنیا میں ہم بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں،سردار یوسف

منگل 25 اپریل 2017 16:04

پاکستان میں امن ہوگا تو دنیا میں ہم بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں،سردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے خواہاں ہیں،لیکن 18 ویںترمیم میں تعلیم کا شعبہ صوبوں کو جانا قومی المیہ سے کم نہیں ، پاکستان میں امن ہوگا تو دنیا میں ہم بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں، عالمی سطح پر ملک کو کوئی اعزاز ملتا ہے تو یہ خوش آئند ہے منگل کو وفاقی وزیر یہاںوزارت مذہبی امور میں تیسری علمائومشائخ کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ کونسل کا بنیادی مقصد ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے جبکہ اجلاس میں نصابی کمیٹی اور سٹیرنگ کمٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ایک سوال پر ان کاکہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں تعلیم کا شعبہ صوبوں کو جانا قومی المیہ سے کم نہیں، یکساں نصاب تعلیم کے خواہاں لیکن 18 ترمیم کے باعث پابند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علمامعاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،پاکستان میں امن ہوگا تو دنیا میں ہم بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں، عالمی سطح پر کوئی اعزاز ملتا ہے تو یہ ملک کیلئے خوش آئند ہے، -اس موقع پر وفاقی وزیراسلامی ممالک کے 39رکنی اتحاد بارے سوال کا جواب گول کرگئے ۔اجلاس میں55 رکنی کونسل کے ممبران جمعیت اہلحدیث کے پروفیسر ساجد میر وفاق المدارس العربیہ قاری حنیف جالندھری، مولانا زاہد محمود قاسمی، علامہ عارف واحدی، علامہ امین شہیدی سمیت 38 ارکان شریک ہوئی-41رکنی اسلامی عسکری اتحاد بارے کیا علماکو اعتماد میں لیاگیا,

متعلقہ عنوان :