Live Updates

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں،ہر بڑی کامیابی کیلئے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ،عمران خان

منگل 25 اپریل 2017 16:04

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں،ہر بڑی کامیابی کیلئے زیادہ محنت کرنا پڑتی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں،ہر بڑی کامیابی کیلئے اتنی ہی زیادہ محنت ہوتی ہے،چیمپئن وہ ہوتا ہے جس کو کوئی ہرا نہیں سکتا،اسپورٹس انسان کو جیتنا اور ہارنا دونوں سکھاتا ہے،جیتتا وہی ہے جو بہتر مقابلہ کرتا ہے،جدوجہد کے دوران برے وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کرکٹ میں محنت نہ کرتا تو شوکت خانم ہسپتال بھی نہ بنا سکتا،اچھی کرکٹ نہ کھیلتا تو کبھی تحریک انصاف نہیں بناسکتا تھا،جمعہ سے گونواز گو ہوگا۔

منگل کو پشاور میں خیبرپختونخوا انڈر 23گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ یونس خان پہلا پاکستانی ہے جس نے 10ہزار رنز مکمل کئے،یونس خان کے دس ہزار رنز بنانے پر آپ سب کو مبارک ہو،گیمز کے انعقاد پر خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ کھیل کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل آپ کو مقابلے کے فن سکھاتا ہے،اسپورٹس انسان کو جیتنا اور ہارنا دونوں سکھاتا ہے،جیتتا وہی ہے جو بہتر مقابلہ کرتا ہے،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں،ہر بڑی کامیابی کیلئے اتنی ہی زیادہ محنت ہوتی ہے۔

عمران خان نے ہا کہ چیمپئن وہ ہوتا ہے جس کو کوئی ہرا نہیں سکتا،چیمپئن وہ ہے کہ شکست ہونے پر ہار نہیں مانتا،کرکٹ میں محنت نہ کرتا تو شوکت خانم ہسپتال بھی نہ بنا سکتا،کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا،جدوجہد کے دوران برے وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مجھے پہلے ٹیسٹ کے بعد تین سال کیلئے ٹیم سے نکال دیا گیا،میں نے ہمت نہیں ہاری،محنت کی اور پھر ٹیم میں شامل ہوا،محنت کی نمبر ون کھلاڑی بنا پھر محنت کرکے ٹیم کو نمبر ون بنایا۔انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ نہ کھیلتا تو کبھی تحریک انصاف نہیں بناسکتا تھا،آج پی ٹی آئی کو 21سال ہوگئے ہیں،بہت مشکل وقت بھی آیا،جمعہ سے گونواز گو ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات