پانامہ لیکس جے آئی ٹی ، ایف آئی نے تین نام تجویز کر دئے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 15:39

پانامہ لیکس جے آئی ٹی ، ایف آئی نے تین نام تجویز کر دئے ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے لیے ایف آئی اے نے تین افسران کے نام تجویز کر دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اپنے تین ایڈشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان افسران میں کیپٹن (ر) احمد لطیف ، واجد ضیا اور ڈاکٹر شفیق شامل ہیں۔کیپٹن (ر) احمد لطیف اور واجد ضیا پولیس سروس گریڈ 21کے افسر ہیں۔ نمائندے کا حتمی انتخاب سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :