پاک فوج کے 22 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : ملیر کینٹ کراچی میں شہدا کے ورثا اور غازیوں کو ملٹری اعزازت دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پاک فوج کے 22 جوانوں اور افسروں میں ملٹری اعزازت تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے 8 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے 22 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا۔پاک فوج کے 22 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت  سے نوازا گیا۔ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے میڈلز اور اعزازت وصول کیے۔

متعلقہ عنوان :