یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان آفس کی جانب سے تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام کا آغاز

دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کو مزید تعاون فراہم کیا جائے گا

منگل 25 اپریل 2017 15:31

یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان آفس کی جانب سے تین سالہ ٹیکنیکل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تعاون فراہم کرنے کی غرض سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی پاکستان آفس کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کریمنل جسٹس ریسپانس کو مظبوط کرنے کی خاطر تین سالہ ٹیکنیکل تعاون کا پرگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کی مدد سے دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تحقیقات میں بہتری آئے گی اور فرانزک شواہدکے زیادہ استعمال کے حوالے سے مدد ملے گی۔ اس کی بدولت خیبر پختونخوا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور پراسیکیوشن، نیکٹا اور اسلام آباد پولیس کے مابین باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین کی جانب سی70 لاکھ یورو کی مالی امداد کی بدولت ’’ بالخصوص خیبر پختونخواکے حوالے سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات‘‘ کا یہ منصوبہ پاکستان حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیکٹا نے یو این او ڈی سی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو ترتیب دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی اداروں کی مشاورت مکمل طور پر شامل تھی تا کہ اس منصوبے سے مثبت نتائج مرتب ہو سکیں۔ اس منصوبے کے حوالے سے نیکٹا کے ڈائریکٹر جنرل شیخ محمد عمر نے عالمی اداروں بالخصوص یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کے کردار کو سراہا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے نیکٹا کو مظبوط کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاٹین کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی ایک اہم موضوع ہے اور یہ منصوبہ طویل المدتی تعاون کے حوالے سے ایک اہم قدم بھی ہے۔ یو این او ڈی سی کے پاکستان آفس کے نمائندہ سیزر گڈیز نے اس موقع پر کہا کہ یو این او ڈی سی پاکستان کے ساتھ 37 سال کے طویل عرصے سے کام کر رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کر رہے ہیں اور اس میں یورپی یونین کے علاوہ پاکستان کے صوبائی اور وفاقی ادارے بھی شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیکٹا کے ممبر چوہدری محمد اصغر نے وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے یوپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس واقت بھرپور طریقے سے نیشنل ایکشن پلان کو پورے ملک میں عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور یہ پروگرم اس عمل میں مدد گار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :