جارج ڈبلیو بش سینئر کو مزید چند دن ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا،ہسپتال ذرائع

منگل 25 اپریل 2017 15:25

ہوسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سینئر روبصحت ہیں تاہم ان کو چند دن مزید ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال سے منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق سابق صدر جارج ڈبلیو بش سینئر روبصحت ہیں تاہم ان کو مشاہدہ کے لئے مزید چند روز رکھا جائے گا۔ان کو نمونیا کی شکایت پر 14 اپریل کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔جارج ڈبلیو بش سینئر کی عمر 92 سال ہے وہ1989ء سے 1993ء کے دوران امریکا کے 41 ویں صدر رہے ۔

متعلقہ عنوان :