اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو ڈان لیکس تحقیقات کی رپورٹ پیش کر دی گئی

طارق فاطمی سے استعفیٰ لیئے جانے کا امکان ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس رپورٹ کےمعاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معان خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لیے جانے کا امکان ہے ۔ خیال رہے کہ ڈان لیکس کے تناظر میں وزیراعظم نوازش ریف اور طارق فاطمی کی اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ڈان لیکس کو پلانٹیڈ نیوز کا نام دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوز لیکس رپورٹ میں پرویز رشید کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آ سکے۔ پرویز رشید کو رپورٹرز نے قریبا 11میسیجز بھیجے، پرویز رشید نے رپورٹرز کو اکثر میسیجز کا جواب نہیں دیا۔ رپورٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ سے حاصل تصاویر بھی لگائی گئیں۔ نیوز لیکس پر اخبار کارروائی اے پی این ایس کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی۔