لاہور میں غیر قانونی مذبح خانوں میں آوارہ کتوں کو ذبح کرنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 14:58

لاہور میں غیر قانونی مذبح خانوں میں آوارہ کتوں کو ذبح کرنے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) :لاہور میں موجود غیر قانونی مذبح خانوں میں آوارہ کتوں کو ذبح کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ لائیو سٹاک نے اس انکشاف کے بعد 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ  کے مطابق غیر قانونی مذبح خانوں میں آوارہ کتوں کو ذبح کیے جانے اور ان کا گوشت بنانے کی تصاویر نئی ہیں یا پرانی اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ سرچ آپریشن کے بعد ان بات کی تصدیق یا تردید کی جا سکے گی۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سرچ ٹیمیں صبح سے فیلڈ میں بھیج دی گئی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں گذشتہ ایک سال سے غیر قانونی سلاٹر ہاوسز کے خلاف کارروائی کو روک رکھا تھا جس کی وجہ سے غیر قانونی مذبح خانوں میں اس قسم کے غلیظ کام ہونا متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :